ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی کتنی؟

July 27, 2021

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہر ست میں دوسرے نمبر پر براجمان ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے گزشتہ شب ایلون مسک کی آمدنی سے متعلق نئے اعداد شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ایلون مسک تقریباً ہر روز 3.75 بلین ڈالر سے زائد کی کمائی کر رہے ہیں۔

بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق 50 سالہ ایلون مسک کی نیٹ ورتھ (مجموعی مالیت) دو برسوں کے دوران 180 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے، برقی کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے 32 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ہے جس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 212 بلین ڈالر ہے۔

ٹیسلا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے ایلون مسک نے ابھی بٹ کوائن کرنسی نہ خریدی ہے اور نہ ہی فروخت کی ہے۔

پیشے کے لحاظ سے انجینئر ایلون مسک کی زیرقیادت کمپنی بٹ کوائن کے پاس تقریباً 1.3 بلین ڈالر مالیت کی کرنسی موجود ہے۔