جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مواصلاتی رابطے بحال

July 27, 2021

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مواصلاتی رابطے بحال ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائنز بحال کردی گئیں۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں مون جے ان اور کم جونگ اُن نے تعلقات مضبوط کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

سیئول کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا نے ہاٹ لائنز کو بحال کردیا ہے جو پیانگ یانگ نے ایک سال قبل اس وقت منقطع کردی تھی جب تعلقات میں تیزی سے خرابی آرہی تھی۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ آج صبح سے تمام بین الکوریائی مواصلاتی چینلز نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

مون جے ان اور کم جونگ اُن کے درمیان اپریل سے کئی خطوط کا تبادلہ کیا گیا تھا۔