سعودی عرب میں کورونا کے 10 مریض انتقال کرگئے، 1379 نئے کیسز رپورٹ

July 27, 2021

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ مملکت میں عالمی وبا کے 1379 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1379 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 20774 ہزار ہوگئی۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق اس دوران 10مریض انتقال کر گئے، یوں سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کوروناکے 1021مریض صحت یاب ہوگئے، اس طرح صحتیاب افرادکی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 449 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں فعال کورونا کیسز11 ہزار 136ہیں، جن میں 1419 کی حالت تشویشناک ہے۔