لاک ڈاؤن سے تھیٹر بند اور فنکار فاقوں میں مبتلا ہوجائیں گے، زاہد شاہ

July 28, 2021

کراچی (این این آئی) زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں،اسٹیج ڈرامہ کے معروف رائٹر، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے معاشی طور پر بڑے بڑے کاروباری لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب کورونا کی چوتھی لہر آنے کو ہے اور صوبائی حکومت دوبارہ لاک ڈائون جیسے مشکل فیصلے کی جانب بڑھ رہی ہے، اسٹیج ڈرامے کے بہت سارے فنکار ایسے بھی ہیں جو روزکماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں مارکیٹوں، سینما،اسٹیج شوز پر پابندی کی وجہ سے اسٹیج ڈرامے کے بہت سارے فنکار ایسے بھی ہیں جن کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پرویز صدیقی، شکیل شاہ، سلیم شیخ، یوسف پٹھان، جنید خان، علی مانی ، صبا شیخ، عظمی بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔