راج کندرا کو رواں برس چار کروڑ روپے سے زائد منافع کی امید تھی

July 28, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں مزید نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔بھارتی ویب سائٹ ” مڈ ڈے “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کی پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کیئے گئے معاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔ ” بولی فیم “ اس وقت لانچ کی گئی جب فحش فلموں کے مواد کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ پرگوگل پلے اسٹور اور ایپل کی جانب سے گزشتہ سال پابندی عائد کر دی گئی ۔چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے جس میں سال 24-2023 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،رواں سال 22-2021 اورسال 23-2022 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی کمپنی کو سال 22-2021میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکھٹا کرنے کی امید تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بولی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔کرائم برانچ کے افسر کا کہناتھا کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا۔