کوونٹری کی 90 سالہ مریضہ کو ایمبولنس کیلئے17 گھنٹے انتظار کرنا پڑا

July 28, 2021

لندن(پی اے ) کوونٹری کی رہائشی ایک 90سالہ ڈیمنشیا کی مریضہ جین برگیز کو کیئر ہوم میں زمین پر گرجانے کے بعد ایمبولنس کے انتظار میں زمین پر پڑے ہوئے17 گھنٹے انتظار کرنا پڑا،کیئر ہوم کے عملے کو خدشہ تھا کہ خاتون کی کوئی ہڈی ٹوٹ گئی ہوگی اس لئے انھوں نے اسے نہیں اٹھایا کہ کہیں اس سے اس کی تکلیف میں اضافہ نہ ہوجائے۔ویسٹ مڈلینڈز ایمبولینس سروس نے اس پر معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمبولنس کی طلب بہت زیادہ ہے۔ خاتون کے داماد پیٹر گاربیٹ نے اسے قطعی ناقابل قبول قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ میں کئی گھنٹے تک ان کے پاس بیٹھاوہ شدید تکلیف میں انھیں ٹوائلٹ کی ضرورت ہے یہ صورت حال ان کیلئے بہت ہی تکلیف دہ ہے ہوسکتاہے کہ یہ ایمرجنسی میں ہو۔