آسٹریا میں کورونا سے مزید5افراد ہلاک ہوگئے

July 28, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں ایک دن میں کورونا سے مزید5اموات ہوئی ہیں۔ آسٹریا بھر میں موسم اچھا اور گرم ہونے پر نوجوان ویانا ڈینوب کینال پر کورونا ایس او پیز کی پروا کیے بغیر امڈ آئے ۔ آسٹریا میں ڈیلٹا وائرس کا مختلف حالتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران صرف 367انفیکشن اور پانچ اموات ہوئی ہیں۔ پچھلے چار دنوں میں آسٹریا میں نئے کورونا انفیکشن کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔