ایڈم پیٹی نے ٹوکیو اولمپکس میں پیراکی میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

July 28, 2021

لندن(پی اے )ایڈم پیٹی نے ٹوکیو اولمپکس میں سینے کے بل پر100 میٹر کی پیراکی میں برطانیہ کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی،پیٹی نے ابتدا سے اختتام تک پیراکی کااعلیٰ مظاہرہ کیا اور 57.37 سیکنڈ میں طے کیا،پیٹی کے علاوہ نیدر لینڈ کے ارنو کیمنگا واحد پیراک تھے جنھوں نے یہ فاصلہ 58 سیکنڈ سے کم وقت پر طے کرکے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ کانسی کاتمغہ اٹلی کے نکولو Martinenghi نے حاصل کیا۔ برطانیہ کے جیمز ولبی نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی ،کامیابی کی تصدیق ہوتے ہی پیٹی نے پانی پر چھپکا لگایا اور دوسروں کو مقابلے پر آنے کاچیلنج دیا ۔