افغان قیادت متحد ہوکر امن کیلئے کردار ادا کرے، نعیم اختر

July 28, 2021

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک نعیم اختر نے افعانستان کی اندرونی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی قوتیں افعانستان کے عوام کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کر رہی ہیں، افعانستان کی سیاسی قیادت متحد ہو کر افعانستان میں امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرے ۔ ملک نعیم اختر نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افعانستان میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں تا کہ افعانستان سے دہشت گردی ختم ہو سکے لیکن بھارت سمیت غیرملکی قوتیں افعانستان میں امن نہیں چاہتیں ، انہوں نے کہا افعانستان کے اندرونی حالات خراب ہونے سے پاکستان کی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے ، مہاجرین پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے افعانستان کو ریاستی دہشت گردی کا مرکز بنایا ہوا اور اس کی پشت پناہی غیرملکی طاقتیں کر رہی ہھیں ۔انہوں نے کہا کہ کے میری تجویز ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنفیڈریشن کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد ہو، طالبان کے لیے مقام فکر ہونا چاہئے کہ آج افعانستان کھنڈرات کے ڈھیر پر کھڑا ہے۔