آزادکشمیر میں کامیاب امیدواروعدے پورے کریں،حاجی عبدالغفار

July 28, 2021

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) کونسلر و ڈپٹی مئیر آف ہائینڈبرن کونسل ایکرنگٹن حاجی راجہ عبدالغفار خان نے اپنے اور اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارک دی ہے۔انہوں نے بالخصوص میرپور حلقہ نمبر دو فیض پور شریف سے چوہدری قاسم مجید ،حلقہ نمبر تین میرپور سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،حلقہ سات بھمبر سے چوہدری انوار الحق ،حلقہ چار کھڑی سے چوہدری ارشد حسین اور حلقہ ایک ڈڈیال سے چوہدری اظہر صادق کو اُن کی شاندار کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندگان عوام سے کیے گے اپنے سب وعدوں کو یاد رکھیں گے اور بالعموم سارے آزاد کشمیر اور بالخصوص اپنے اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے دل لگا کر کام کریں گے اور تمام رُکے ہوئے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردارکریں گے اور بیک آواز ہو کر جموں و کشمیر کے بہین بھائیوں کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے اُجاگر کریں گے۔