اولمپکس، امریکی مرد پیراکی ٹیم کو 1992 کے بعد پہلی بار شکست

July 28, 2021

کراچی/ ٹوکیو ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں منگل کو میزبان جاپان نے میڈلز ریس میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ۔ اس اب تک دس گولڈ، تین سلور اور پانچ برانز میڈلز اپنے گلے کی زینت بنالیے ہیں ۔ ابتدائی تین پوزیشن میں بدستور امریکا اور چین دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔1992کے بعد پہلی بار امریکی مرد اولمپک پول میں بیک اسٹروک ریس ہار گئے ہیں۔ مردوں کے ہاکی مقابلے میں آسٹریلیا نے ارجنٹائن ، بھارت نے اسپین ، جرمنی نے برطانیہ ، بیلجیم نے جنوبی افریقا اور ہالینڈ نے کینیڈا کو شکست دی۔ جاپان کی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا اولمپکس میں اپنا سفر جاری نہ رکھ سکیں اورچیک ریپبلک کی مارکیٹا سےہار گئیں۔ ویمنز ٹرائی تھیلون میں برمودا کی فلورا ڈفی نے طلائی تمغہ جیت لیا۔برمودا گولڈمیڈل جیتنے والا دنیاکا سب سے چھوٹا ملک ہے۔