ٹی وی کوریج کے نامناسب انداز پر خواتین کھلاڑیوں کا اعتراض

July 28, 2021

کراچی/ ٹوکیو( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز)اولمپکس کے دوران بعض مقابلوں کے دوران جسم کو ٹی وی پر زیاد دکھانے پر خواتین کھلاڑیوں کے اعتراضات سامنے آئے ہیں، اولمپکس منتظمین نے ان مقابلوں کی کوریج کرنے والے کیمرا مین اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو اسکرین پر صرف جسم کے اوپری حصوں کو فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اولمپک براڈکاسٹنگ چیف نے کہا ہے کہ کوریج میں کچھ ایسی چیزیں نہیں دیکھیں گے جو ماضی میں ہم دیکھتے رہے ہیں۔