ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز پہنچ گئے

July 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی پاکستان سے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے۔کھلاڑی ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔تمام کھلاڑیوں کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ منگل کو ہوئی۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔