کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی، گھی آٹا مہنگا کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی

July 28, 2021

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) عوام یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم پیکج کے تحت مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں ۔ ذرائع کے مطا بق کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68سے بڑھاکر 85روپے کلو ،گھی کی قیمت 170 سے بڑھاکر 260روپے کلو،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800سے بڑھاکر 950روپے کرنے کی منظوری دیدی ۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا ۔ کابینہ نے ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔۔ ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی,گھی,آٹا مہنگا کرنے کی منظوری دی تھی۔