پاکستان اور بیلاروس کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

July 28, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان اور بیلا روس نے اقتصادی و تجارتی ، زراعت ، صنعت ، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تعلیم ، ثقافت ، سیاحت اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون سمیت اعلی سطح پر تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان۔ بیلاروس دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچوں مرحلہ منگل کو منسک میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سکریٹری (یورپ) ڈاکٹر محمد طارق جبکہ نائب وزیر خارجہ نیکولائی بورسوویچ بیلاروسی وفدکی قیادت کر رہے تھے۔بیلا روس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان اور اسلام آباد میں تعینات بیلاروس کے سفیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔