وزارت سائنس و ٹیکنالوجی چین میں سائنس قونصلرکی تعیناتی میں ناکام

July 28, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پچھلے ایک سال سے چین میں اپناسائنس قونصلرلگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ،اس طرح دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم پوسٹ جولائی 2020ءسے خالی پڑی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس پوسٹ کیلئے گزشتہ سال نومبر میں گریڈ انیس کے امیدواروں کے ٹیسٹ و انٹرویوز منعقدکروائے تھے مگر ذرائع کے مطابق پسند و ناپسندکی وجہ سے کسی امیدوار کا انتخاب نہیں کیا جاسکاتھا، اس کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اچھے امیدواروں کے آنے کے نام پر اپنی وزارت سمیت تمام وزارتوں وڈویژن میں اس پوسٹ کو تین مرتبہ سرکولیٹ کیا۔