آزاد کشمیر میں حکومت سازی، رشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ

July 28, 2021

مظفر آباد ( ایجنسیاں) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔