پی آئی اے نے فضائی ‏میزبانوں کیلئےکورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی

July 28, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) نے فضائی ‏میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔ پی آئی اے نے یکم اگست سے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے و یکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ‏کورونا سے بچاؤکے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔