پنجاب سہولت بازار کے آٹے کیلئے سرکاری گندم کے اجراء میں یکدم کمی

July 28, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پنجاب نے سہولت بازاروں کے آٹے میں 40سے 70 فیصد درپردہ کمی کر دی ہے اور اسی کے ساتھ گزشتہ سال 6جولائی سے فلور ملوں کو سرکاری گوداموں سے جو اجراء شروع کیا گیا تھا وہ گندم کی فصل مارکیٹ میں آنے کے 5 ماہ (مارچ اپریل جون جولائی) گزرنے کے باوجود امسال وہ اجراء خفیہ ہاتھ نے تاحال روک رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان کے عوام دوست ویژن کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ پنجاب بھر کی فلور ملوں نے دور دور کے سہولت بازاروں میں اپنا 10 کلو 20 کلو 50 کلو آٹا اپنے خرچ پر پہنچانے سے معذوری ظاہر کر دی ہے اس امر کا انکشاف پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا چوہدری اور سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو نے جنگ گروپ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔