ہندو مزدور کی تذلیل، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا، جرم کا اعتراف

July 28, 2021

اسلام کوٹ(رپورٹ / عبدالغنی بجیر)تھرکول بلاک ون پر ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والے ملزم نے ہندو مزدور کی تذلیل کے بعد ویڈیو وائرل کردی۔ سندھ حکومت کا نوٹس،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،جرم کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق تھر کول بلاک ون کے ڈرائیور عبدالسلام کی جانب سے مقامی ہندو مزدور مکیش بھیل کی تذلیل اور مذھب کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سمیت انتشار پھلانے کی ویڈیو بنائی جو کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جس کے بعد وزیراعلی سندھ نے فوری واقعہ کا نوٹس لیا اور پولیس کو کاروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔جس کے بعد تھرپارکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالسلام کی کھوسکی تھانے کی حدود سے گرفتاری ظاہر کی۔