سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 80 ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارش

July 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ادارے کے 80 افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو نے ایسے افسروں اور ملازمین جو غیرقانونی تعمیرات اور بے قاعدگیوں میں ملوث تھے ان کی فہرست بنا کر حتمی کارروائی کے لئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سندھ کو بھیجی ہےتاہم ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی انسپکشن ٹیم وقار مہدی کی ہدایت پر یہ فہرست واپس ایس بی سی اے کو بھیج دی گئی ہے اور ان سے پوچھا گیا ہےکہ ادارے نے ایسے ملازمین کے خلاف خود کیا کارروائی کی جن شواہد اور ثبوت کی بنا پر یہ فہرست مرتب کی گئی ہر ملازم کے خلاف الز امات کی تفصیل فراہم کی جائے۔