ضلع وسطی میں جا بجا گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیل رہا ہے ، کنور نوید

July 28, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نو ید جمیل نے اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عیدالا ضحٰی کو گزرے کئی روز ہو چکے ہیں لیکن آلا ئشیں منا سب اند از میں ٹھکا نے نہیں لگائیں جا سکی بالخصوص ضلع وسطی جو کر اچی ہی نہیں بلکہ پو رے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے جس میں 51یو نین کو نسل ہیں اور پو رے ضلع میں صورتحال خراب ہے جا بجا گند گی کے ڈھیر ہیں تعفن سے وبا ئی امراض پھیل رہے ہیں سندھ کی متعصب حکو مت اور بدعنو ان متعصب افسران اپنی ذمہ داریو ں کو محسوس کر نے کو تیار نہیں جبکہ کر اچی وفا ق اور صوبے کو اربو ں روپے کا ٹیکس دیتا ہے اور ملک کا نظام چلتا ہے افسرا ن لو ٹ کھسوٹ میں لگے ہو ئے ہیں اور شہر کی گلی محلے کچڑے اور آلا ئشوں کا ڈھیر ہیں اور سندھ کی متعصب حکو مت شہر پر ایک روپیہ خرچ کر نے کو تیار نہیں ۔کنو ر نوید جمیل نے میڈیا نما ئند گان کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ میں ایک ایک گلی محلے میں لیکر جا سکتا ہو ں آپ خو د مشاہد ہ کر یں ۔