سنیٹر کامل علی آغا سے زبیر احمد اور فیاض تبسم کی ملاقات، کینٹ الیکشن پرمشاورت

July 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ضلعی صدر و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی اور کنٹونمنٹ الیکشن سے حوالے سے مشاورت کی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے دونوں رہنماؤں کی کارکردگی کا سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اچھی شہرت کے حامل اور عوام کی خدمت کرنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے اس کے ساتھ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لیگی امیدواروں کی کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کو مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔