سائنس ٹیکنالوجی و انوویشن پالیسی ڈرافٹ اگست میں کمنٹس کیلئے بھجوایا جائیگا

July 28, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) سائنس ٹیکنالوجی و انوویشن پالیسی 2021ء کا ڈرافٹ اگست میں مختلف وزارتوں اور صوبوں کو کمنٹس کیلئے بھجوا دیا جائے گا ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق پالیسی کا مسودہ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے جس کی رواں ماہ ہی وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اگست کے شروع میں مختلف وزارتوں اور صوبوں کو بھجوا دیا جائے گا تاکہ ان کی بھی ان پٹ لی جاسکیں ، پھر یہ ڈرافٹ مشترکہ مفادات کونسل کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا وہاں سے منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دیا جائے گا، وزارت کے حکام کے مطابق سائنس، ٹیکنالوجی و انوویشن پالیسی 2021ءمیں ایمرجنگ ٹیکنالوجی ، پراڈکٹس کی تیاری اور نئی ٹیکنالوجی کی ڈویلپمنٹ پر فوکس کیاگیا ہے۔