پشاور میں ملاگوری کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

July 28, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر کے علاقہ ملاگوری کے رہائشیوں نے قتل اور اقدام قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری اور دھمکیوں پر نوٹس نہ لینے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرشاہ اور احمد گل آفریدی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے مظاہرین کی قیادت ملاگوری کے رہائشی انور شاہ کر رہے تھے مظاہرین کا موقف تھا کہ راستے تنازعہ میں فیصلہ ہونے کے باوجود19مئی2020کو افطاری کے وقت ہمارے گھر آکر ملزمان صابر شاہ، مصور اور خائستہ شاہ،نعمان شاہ نے فائرنگ کر دی جس سے ان کے بھائی لقمان شاہ زخمی اور حیدر شاہ جاں بحق ہوگئے صرف صابر شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور باقی مفرورین ماسٹر مائنڈ سید محمد ولد محمدکے پشت پناہی سے تاحال روپوش ہیں اسی کیس کی تاریخ پر پیشی کے سلسلے میں 9 مارچ 2021 کو عامر شاہ اور احمد گل آفریدی حیات آباد جوڈیشل کمپلیکس سے واپس آر ہے تھے کہ مخالفین کمال شاہ ولد صابرشاہ اور معتصم ولد لائق خان نیان پر فائرنگ کر دی جس سے احمد گل آفریدی جاں بحق اور عامر شاہ شدیدزخمی ہو ئے۔