امریکا: کورونا کی ڈیلٹا قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

July 28, 2021

امریکا میں عالمی وباء کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

سی ڈی سی کے مطابق انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔