اٹلی :بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

July 28, 2021

اٹلی میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، معروف جھیل کومو کے ارد گرد بڑی تباہی ہوئی جبکہ سیکڑوں افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر وں کو نقصان پہنچا ہےجبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔