بھارت، تیز رفتار ٹرک رکی ہوئی مسافر بس سے ٹکرا گیا،18 افراد ہلاک

July 28, 2021

بھارتی ریاست اترپردیش میں تیز رفتار ٹرک رکی ہوئی مسافر بس سے ٹکرا گیا،قریب سوئے 18 مسافر بس کی زد میں آنے سے ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

حادثہ یوپی کے شہر لکھنو سے 28 کلومیٹر دور پیش آیا،حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس خراب ہونے پر اس میں سوار مزدور قریب زمین پر سوئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے آنے والا ایک تیز رفتار ٹرک رکی ہوئی بس سے ٹکرایا، جس کےنتیجے میں بس قریب سوئے افراد پر چڑھ گئی۔

بس میں سوار زیادہ تر مزدور ریاست بہار جارہے تھے جبکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔