ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مشکل ہو سکتی ہے: عاقب جاوید

July 28, 2021

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مشکل ہو سکتی ہے۔

پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئےسابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں 4 سے 5 کھلاڑیوں کےسوا نہیں پتہ ہوتا کہ کون ٹیم میں ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان اور کوچ کہہ رہے ہیں ہمارا مڈل آرڈر مسئلہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اوپنر فخر زمان کو پانچویں نمبر پر کھلائیں گے تو مسائل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جولائی، یکم اور تین اگست کو شیڈول ہیں۔