بھارت، خاتون ڈاکٹر 1سال میں تیسری بار کورونا میں مبتلا

July 28, 2021

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حملے اور پھیلاؤ جاری ہے جبکہ متعدد ملکوں میں ڈیلٹا ویرئینٹ بھی سر اٹھا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر ممبئی میں خاتون ڈاکٹر ایک سال میں تیسری بار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی مکمل ویکسین کے بعد بھی خاتون ڈاکٹر دوسری مرتبہ وائرس سے متاثر ہوئی ہے، خاتون ڈاکٹر کی فیملی بھی مکمل ویکسین لگوانے کے باوجود وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے مطابق آسٹریلیا میں ڈیلٹا ویرئینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے جبکہ سڈنی میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید 4 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ایک ہزار 896 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا ویرئینٹ کے باعث سیئول اور اس کے قریبی علاقے زیادہ متاثر ہیں۔