وزیراعظم کا پورٹل پر اوورسیز خاتون کی شکایت کا نوٹس

July 28, 2021

وزیراعظم ہاؤس نے مری میں بااثر افراد کا اوورسیز خاتون کا گھر مسمار کرنے کا نوٹس لے لیا۔

راولپنڈی پولیس نے حاجرہ خاتون کی داد رسی نہ کی تو انہوں نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔

حاجرہ خاتون نامی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ پی ایم آفس سے فون آیا تھا، اسسٹنٹ کمنشنر (اے سی) مری نے مجھے کل بلایا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون حاجرہ کا مری میں پانچ مرلے کا گھر تھا، حاجرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قبضہ گُروپ زمین پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنا چاہتا ہے۔