اسپورٹس پالیسی، کلب سطح پر مقابلے، عہدیداروں کو فعال کرنیکی تجاویز

July 29, 2021

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا مسودہ کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں کو بھیج دیا ہے اور ان سے پالیسی میں اعتراضات اور تجاویز 15روز میں پی ایس بی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسپورٹس پالیسی میں فیڈریشنوں کو عہدے داروں کی مدت کے علاوہ خود کو فعال بنانے کے لئے میڈیا، مار کیٹنگ کے شعبے قائم کرنے کے علاوہ کلب کی سطح پر مقابلوں کو فعال کرنے،نچلی سطح پر کھیلوں کے افسران کی تقرری ، اسکولوں اور کالجیٹ مقابلوں پر بھی زور دیا گیا، بعض فیڈریشنوں کی خواہش پر تعلیمی اداروں میں کوٹے کی بحالی کے نکات کو بھی پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔