ماہور شہزاد نے اپنے جملوں پر معافی مانگ لی

July 29, 2021

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزاد نے کے پی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے خلاف اپنےجملوں پر معذرت کر لی ہے۔

ماہور شہزاد بعض کھلاڑیوں کی جانب سے اولمپکس میں اپنی انوی ٹیشن انٹری پر ہونے والی تنقیدپرپھٹ پڑیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نےکے پی کے کھلاڑیوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے حسد کررہے ہیں، پاکستان کی نمبر ون ہونے کی وجہ سے مجھے انٹری ملی تھی،میرا نام آئی او سی اور عالمی بیڈ منٹن فیڈریشن کو بھیجا گیا تھا۔

اس پر نکتہ چینی کے بعد رات دیر سے انہوں سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی طرح سےنسل پرستانہ تبصر ے کا ارادہ نہیں تھا۔ مجھے اپنے پختون بھائیوں اور بہنوں کے جذبات مجروح کرنے پر دل سے افسوس ہے۔