ناقص بیٹنگ اور فٹنس، صہیب مقصود ویسٹ انڈیز سیریز سے ڈراپ

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب بیٹسمین اور فائنل میں 65 رنز کی اننگز کھیل کرملتان سلطانز کو فتح دلوانے والے صہیب مقصودکی 5 سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی انہیں کامیابی نہ دلواسکی۔ جبکہ شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ محمد وسیم کو ان کی مسلسل محنت کا صلہ مل گیا۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے وسیم کو انٹر نیشنل کیپ دی۔ پاکستان نے ٹیم میں دو لیگ اسپنرز شاداب خان اور عثمان قادر کو شامل کیا۔ 34سالہ صہیب مقصود انگلینڈ کی سیریز میں کامیاب نہ ہوسکے ، وہ ٹی ٹوئنٹی میں19،15،13 جبکہ ون ڈے میچوں میں 19،19،8 رنز بناسکے۔