ماضی کی معروف اداکارہ ریحانہ صدیقی برطانیہ میں انتقال کرگئیں

July 29, 2021

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ ریحانہ صدیقی دو روز پہلے برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ریحانہ صدیقی نے نے سرکاری ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔ پاکستان کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ایک فلم میں بطور ہیروئین بھی کام کیا لیکن زیادہ تر سپورٹنگ رول کئے ۔ انہوں نے فلم ” محبت رنگ لائے گی میں محمد علی کی بہن کا رول ادا کیا تھا ۔ریحانہ صدیقی معروف اداکارہ طلعت صدیقی کی بہن عارفہ صدیقی اور فریحہ پرویز کی خالہ تھیں۔۔وہ ریحانہ اورنگزیب کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں لیکن جب اداکار اورنگزیب سے علیحدگی ہوئی تو پھر ریحانہ صدیقی کے نام سے کام کرتی رہیں۔وہ سرکاری ٹی وی کے مقبول دور میں ہر دوسرے ڈرامےمیں دکھائی دیتی تھیں۔