عدنان صدیقی چاہنے والوں کی دعاؤں پر شکر گزار

July 29, 2021

کراچی (آئی این پی) کورونا سے متاثر ہونے والے اداکار عدنان صدیقی نے اپنے چاہنے والوں کی جانب سے جلد صحت یابی کیلئے دی جانے والی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے کل سے ملنے والے بے پناہ محبت نے بے حد متاثر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں، رشتہ داروں ، مداحوں اور ہر ایک کا شکر گزار ہوں جس نے میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔اداکار نے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک نظم آدمی دور آدمی سے رہے تاکہ زندگی سے نزدیک رہے سنائی ۔یاد رہے کہ چند رو ز قبل عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔