راجہ زیب خان اور قمر زیب کی عمران خان اور بیرسٹر سلطان کو مبارکباد

July 29, 2021

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) آزاد جموں کشمیر کے انتخابات پرہالینڈ سے کشمیر پیس فورم کے صدر راجہ زیب خان ،نائب صدر راجہ قمر زیب نے بھی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کی الیکشن مہم میں حصہ لیا،تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی پرصدر راجہ زیب خان ، قمر زیب، راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پوری د نیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، ان کا وزیراعظم آزاد کشمیر بننا نیک شگون ہوگا، وہ وزیراعظم آزاد کشمیرکیلئےموزوں شخصیت ہیں۔