نیول آفیسر کے گن مین کا قتل، ملزم کی سزا میں تبدیلی، جیل ریکارڈ طلب

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیول آفیسر کے گن مین کو 10 گولیاں مار کر قتل کرنے سے متعلق ملزم محمد یاسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جیل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ،ملز م محمد یاسر عرف الیاس کالا کو سزائے موت دلوانے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست پراسیکیویشن ڈپارنمنٹ کی جانب سے دائر کی گئی، سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی، سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا،ملزم سنگین نوعیت کے الزام کا مرتکب ہوا کسی رعایت کا مستحق نہیں، سزا، عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے۔