نامعلوم افراد نے ہتھوڑے کے وار سے چوکیدار کو قتل کر دیا

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ایو ب گوٹھ ہاؤسنگ سوسائٹی سے 24سالہ محمد اسعد کی لاش ملی ، متوفی سرجانی کا رہائشی اور بس کنڈیکٹر تھا، پولیس کا کہنا ہےکہ مقتو ل کو گولی مار کرقتل کیا گیا، لانڈھی گلشن بونیر کے قر یب نامعلوم افراد نے تشدد کر کے 65 برس کے چوکیدار لال خان کو ہتھوڑے کے وار سے شدیدز خمی کردیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ، کورنگی نمبر4غوث پاک روڈ کے قریب سے 6سالہ ماہم دختر خالد تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کے پربہت زیادہ تشدد کیاگیا ہے اور اسکی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ،اہل خانہ کا کہنا ہے بچی منگل کی شب لوڈشیڈنگ کے باعث باہر کھیلنے گئی تھی جب بجلی آگئی اور بچی گھر نہیں پہنچی اور بچی کی تلاش شروع کردی گئی اور زمان ٹاؤن تھانے میں ا طلاع کر دی گئی ۔