امریکی کمپنی کو 30 لاکھ ماسک عطیہ کرنے پر درآمدی سیلز ٹیکس استثنیٰ

July 29, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) امریکی کمپنی میسرز ہینز برانڈز شمالی کیرولینا پاکستان کو 30لاکھ فیس ماسک عطیہ کرے گی ، ایف بی آر نے امریکی کمپنی میسرز ہینز کمپنی کو 30لاکھ ماسک کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ استثنیٰ صرف ایک مرتبہ کےلیے دیا گیا ہے۔