داسو بس حملے میں ملوث ہونیکا شبہ، لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائی گرفتار

July 29, 2021

لاہور( این این آئی)جوہر ٹاؤن اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داسو بس حملے میں ملوث ہونے کے شبہ پر لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے اور چینی باشندوں پر حملوں کی کڑیاں بھارتی ایجنسی را سے ملتی ہیں،۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے اور چینی باشندوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئی ہیں، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملیں، داسو حملے میں ملوث لاہور سے 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی ملکیت تھی جبکہ گرفتار کئے گئے 2سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15سال سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔