کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

July 29, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نےکراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹر زاور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے ملیر میں 100 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن سینٹر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سیکریٹری صحت نے اجلاس میں بتایا کے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کووڈ کے لئے 398 وینٹیلیٹر ہیں، انہونے مزید بتایا کے 906 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں اور 293 لو آکسیجن بسترے موجود ہیں،اجلاسں میں سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کے اسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ عملا بھرتی کریں۔