اسلام آباد کا نظام ایک بارش میں جام، خان کی کابینہ 54 تک پہنچ گئی، پی پی کا راج توڑنا مشکل، اہم معاملات پر آج”جیو پاکستان“ میں بحث ہوگی

July 29, 2021

کراچی (جنگ نیوز) ملک کے جدید ترین شہر اسلام آباد کا پورا نظام ایک بارش نے کس طرح جام کردیا؟۔ اس معاملے پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم بحث ہوگی۔ سندھ میں تحریک انصاف کو اوپر لانے کا ٹاسک ارباب غلام رحیم کو مل گیا ہے لیکن پیپلزپارٹی کا راج توڑنا آسان نہیں ہوگی۔ 17کی ٹیم کا وعدہ کرکے آنے والے عمران خان کی کابینہ 54 تک پہنچ گئی مگر اب کام بھی ویسا ہی نظر آنا چاہیئے۔ نور مقدم کا قاتل کیا کچھ کرتا رہا، کس سے رابطے میں تھا، سب سامنے آرہا ہے، سب کے سب ایسے بے خبر بھی نہ تھے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔