کیلڈونئین یونیورسٹی کا پہلا، منتخب غیر ملکی اور پاکستانی صدر عادل راہو

July 29, 2021

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) پاکستانی طالب علم عادل راہو کیلڈونئین یونیورسٹی گلاسگو اسکاٹ لینڈ کا پہلا غیر ملکی اور پاکستانی صدر ہے ۔سندھ میں بدین کے رہنے والےعادل راہو نے الیکشن میں اپنے قریبی حریف کے 274 کے مقابلے میں 733 ووٹ حاصل کئے ۔ مقابلے میں دیگر 17 امیدوار بھی تھے ۔ انہوں نے کراچی سے بزنس اینڈ منیجمنٹ میں فرسٹ کلاس میں گریجویشن کیا ، وہ سندھ کے سینئر سیاست داں اسمماعیل راہو کے بیٹے ہیں ، ان کے دادا فاضل راہو نے مختلف فوجی حکومتوں کے ادوار میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، انہیں 1987 میں قتل کردیا گیا تھا ۔عادل راہو نے اپنے انتخاب پر ساتھی طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو ایک اعزاز قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہوہ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے علاوہ طلبا سیاست میں بھی سرگرم ہیں ۔صدر منتخب ہونے سے قبل وہ یونیورسٹی کے نائب صدر بھی رہے ۔