پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما کا بڑا بیٹا گرفتار

July 29, 2021

کوٹلی،کراچی (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین کے بڑے صاحبزادے شاہنواز یاسین کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا ،شاہنواز یٰسین سمیت 7افراد پر پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج ،باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے،بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی انتقام بند نہ ہوا تو کشمیر پہنچ کر احتجاج کی قیادت خود کرونگا،تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران ایل اے بارہ چڑہوئی پرائی مٹھی جھنڈی میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نیتجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن ظہیر اور رمضان ہلاک ہوئے پولیس تھانہ ناڑ نے اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین ان کے دو بیٹوں شاہنواز یاسین اور عامر یاسین سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے تین دن بعد چوہدری یاسین کے بڑے صاحبزادے شاہنواز یاسین نے میرپور پولیس کو ا پنی گرفتاری دے دی ۔