مہنگائی، بیروزگاری سے برا حال، پی ٹی آئی حکومت بھی فلاپ، سراج الحق

July 29, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری سے برا حال، پی ٹی آئی حکومت بھی فلاپ ہوگئی ہے، قوم فلاحی معاشرےکیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، مہنگائی ، بیروزگاری نے عوام کا برا حال کردیا۔کرپشن ، بیڈ گورننس کے باعث ہر شعبہ زوال کاشکار ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی حکومت بھی بری طرح فلاپ ہوگئی ۔ تین برسوں میں عوامی ترجیحات کبھی بھی پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے پر نہیں آئیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے افراد ٹی وی پر دعوے کر کے زمین و آسمان کے قلابے ملادیتے ہیں مگر انکی پرفارمنس زیرو ہے ۔ قوم سے اپیل ہےکہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ اور فلاحی معاشرہ کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرغور آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔