اسٹاک مارکیٹ، کورونا پھیلاؤ سے بے چینی، مندی کی لہر، 369پوائنٹس کم

July 29, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کورونا پھیلائو کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی،سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کی لہر آ گئی، کے ایس ای100انڈیکس میں 369 پوائنٹس کی کمی ہو گئی،76.15 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 56ارب 45کروڑ 66لاکھ 63ہزار روپے کی کمی ہوئی ، کاروباری حجم بھی 15.45 فیصد کم رہا۔