سعودی عرب، خاتون ڈرائیور نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی

July 29, 2021

سعودی عرب کے صوبہ الافلاج میں خاتون ڈرائیور نے پیٹرول پمپ پر گاڑی فیول مشین سے ٹکرا دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے فیول مشین تباہ ہوگئی اور گاڑی کے آگے کے حصے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد خاتون اور گاڑی میں سوار ایک شخص گاڑی سے اتر کر باہر آگئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے آگ پر فوری قابو پالیا جس کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔