حکومت اقدامات کررہی ہے، ویکسی نیشن تیز کی جائے،یاسمین راشد

July 29, 2021

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی چوتھی لہرسے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آ فس راولپنڈی میں کرونا ویکسینیشن کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نوکری پیشہ افراد کوان کے دفاتر میں موبائل ہیلتھ سروس کے ذریعے ویکسینیشن دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو اپنے وقت پر سر انجام دیا جائے گا۔