طوفانی بارش سے پانی گھروں میں داخل ،سڑکیں ڈوب گئیں

July 29, 2021

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)جڑواں شہروں میں گزشتہ روزہونے والی بارشوں کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ۔سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی۔ گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا جس سے ان میں موجود قیمتی سامان تباہ ہو گیا ۔ اس دوران پاک فوج کے دستے بھی مدد کیلئے لئی کے کنارے پہنچ گئے جبکہ گوالمنڈی میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح کا لیول 21 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی۔ جڑواں شہروں کی سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں اور پانی سیلاب کامنظر پیش کرنے لگا ۔اسلام آباد کے علاقہ ای الیون سےسڑک کنارے کھڑی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جو راولپنڈی کے علاقہ کٹاریاں میں نالہ لئی سے برآمد ہوئیں ۔